کونسے وٹامن کا روزانہ استعمال جلد اور بالوں کو صحت مند رکھے

۔1 جسم کے لیۓ ضروری وٹامن اور ان کے اثرات

وٹامن جسم کے لیۓ اور خصوصا جلد کے لیۓ بہت ضروری ہوتے ہیں۔ کچھ وٹامن جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے۔ ان کا استعمال جلد اور بالوں کے لیۓ لازمی ہوتے ہیں۔

۔ 1 وٹامن اے

۔ 1 یہ وٹامن انڈے، گوشت، کلیجی کے ساتھ ساتھ پالک، گاجر، شملہ مرچ میں پایا جاتا ہے۔

۔ 2 اس کے علاوہ پھلوں میں یہ خوبانی اور آڑو میں بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

۔ 3 وٹامن اے کی کمی ہونٹوں کو خشک کر دیتی ہے۔ جس سے یہ پھٹنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو بھی خشک اور بے رونق کر دیتی ہے۔

۔ 4 دن بھر میں مردوں کو 900 مائیکرو گرام وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کہ خواتین میں یہ مقدار 700 گرام تک ہوتی ہے۔

۔ 2 وٹامن سی

۔ 1 یہ رسیلے پھلوں میں جیسے کینو ، مالٹا اور لیموں میں اس وٹامن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گوبھی، ٹماٹر پالک، بند گوبھی میں بھی یہ بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے۔

۔ 2 وٹامن سی کی کمی نہ صرف جلد اور بالوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس کی کمی انسان کی قوت مدافعت کو بھی کم کر دیتی ہے۔

۔ 3 وٹامن سی کی کمی کے سبب عام سی بیماریاں کھانسی ، نزلہ و زکام ، مسوڑھوں سے خون آنا انسان پر فورا حملہ آور ہو جاتی ہیں اور جلد کو خشک اور بے رونق بھی بنا دیتی ہیں۔

۔ 3 وٹامن ای

۔ 1 وٹامن ای کے بارے میں ایک خاص بات یہ معلوم ہونی ضروری ہے کہ یہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ہے۔ اور اس کے جسم کے اندر کام کرنے کے لیۓ وٹامن سی کے ساتھ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

۔ 2 وٹامن ای ایک اہم آکسیڈنٹ ہے جو جسم کے اوپر حملہ آور زہریلے مادوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

۔ 3 وٹامن ای جلد پر پڑنے والی جھریوں کی روک تھام کرتا ہے۔

 ۔ 4 وٹامن ای بالوں کو ٹوٹنے سے روکتا ہے۔

۔ 5 جسم میں آلودگی ، سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں اور تمباکو نوشی کے نتیجے میں بننے والے نقصان دہ ریڈیکل کا خاتمہ کرتا ہے۔

۔ 6 عام طور پر بادام ، مونگ پھلی ، اور دیگر میوہ جات میں اس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جہاں سے اس کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

۔ 4 وٹامن ڈی

۔ 1 عام طور پر یہ وٹامن دو طرح کے ہوتے ہیں ایک وٹامن ڈی 2 ہوتا ہے۔ جو کہ انڈے کی زردی ، مچھلی ، کلیجی دودھ اور اناج سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

۔ 2  دوسرا وٹامن ڈی 3 جس کو سورج کی روشنی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔اور ہماری جلد اس کو خود بخود جذب کرتی ہے۔

۔ 3 اس وٹامن کی کمی کے باعث سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کے کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی کمی بھی جلد کو خشک ، بے رونق اور پتلا بنا دیتی ہیں۔

۔ 5 وٹامن بی 2

۔ 1 وٹامن بی 2 انسان کی آنکھوں کی اور جلد کی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے۔

۔ 2 وٹامن بی 2 کی کمی کے سبب جلد پر خارش شروع ہو سکتی ہے اور بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

۔ 3 منہ اور زبان پر چھالے بننے شروع ہو جاتے ہیں اور آنکھوں کے پپوٹے سوج جاتے ہیں۔

 ۔ 4 وٹامن بی 2 ہری سبزیوں میں، انڈے کی سفیدی میں دودھ اور پنیر میں بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

۔ 6 وٹامن بی 3

جسم میں موجود چربی، کابوہائیڈریٹ اور پروٹین کو ضروری توانائی میں تبدیل کرنے کی اہم کام اسی وٹامن کا ہوتا ہے ۔ اس کی کمی انسان کو کمزوری کا شکار کر سکتی ہے اور انسان کھانے پینے کے باوجود خود کو بہت نڈھال تصور کرتا ہے۔ منہ کے اندر اور ہونٹوں پر چھالے بھی بن جاتے ہیں۔

۔ 2 وٹامن حاصل کرنے کا طریقہ

جسم کو صحت مند رکھنے کے لیۓ ان وٹامن کی جسم کو ویسے ہی ضرورت ہوتی ہے ۔جیسے انسان کو زندہ رہنے کے لیۓ ہوا اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ اس طرح وٹامن کی کمی انسان کو بیماری کا شکار کر سکتی ہے۔ اسی طرح ان کی زیادتی بھی جسم کے لیۓ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس وجہ سے ان کا استعمال کسی بھی غذائیت کے ماہر  کے مشورے کے بغیر نہ کیا جاۓ۔ یہ وٹامن عام غذا کے ساتھ ساتھ مختلف سپلیمنٹ کی صورت میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

Credit: Dania Irfan

Share This Post:

Discussion

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *